رابی پیرزادہ کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد، نعت خوانی اور خطاطی کے بعد نئے کاروبار کے آغاز کا اعلان

sample-ad

تفصیلات کے مطابق شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد نئے کاروبار کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنے نئے کاروبار میں ہوں حجاب اور برقعہ کے برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل جب میں باہر سے گھر لوٹی تو پانچ خواتین میرے دروازے پر مدد مانگنے کے لیے کھڑی تھیں، میں نے ان کی مدد کی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ تو شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب آپ کا کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے لیکن آپ پھر بھی ہماری مدد کرتی ہیں؟ جس پر میں ان کے اس سوال کا کوئی جواب نہ دے سکی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جب میں نے ان کے سوالات کا کوئی جواب نہ دیا تو انہوں نے مجھ سے کہنا شروع کر دیا کہ آپ کی اس مدد کے بدلے ہم بھی آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، ہم کپڑے سلائی کرنے کا کام بھی جانتی ہیں آپ ہمیں اپنے کپڑے دے دیا کریں ہم انہیں سلائی کر کے، آپ کے گھر کی صفائی کرنے کے علاوہ کھانا پکا کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جس پر میری آنکھیں نم ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی باتیں سن کر میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا کہ اگر یہ خواتین سلائی کڑھائی کا کام جانتی ہیں تو کیوں نائن خواتین کے ساتھ مل کر حجاب کا ایک برانڈ شروع کیا جائے جس سے ان خواتین کی مدد کے ساتھ ساتھ مجھے بھی مصروفیات مل جائیگی، انہوں نے کہا کہ ہمارے اس کاروبار تین پارٹنرز ہونگے، ان میں ایک اللہ تعالی یعنی آمدنی کا ایک ہی سا اللہ تعالی کی راہ پر خرچ کیا جائے گا دوسرا میرا اور تیسرا ان پانچ خواتین میں تقسیم کیا جائے گا جو در در ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

سابق اداکارہ اور گلوکارہ نے اپنے نئے کاروبار میں اب تک کی گئی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے اس نے کاروبار کے آغاز میں حجاب اور برقعہ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے، لیکن اب تک اپنے اس حجاب اور برقعہ کے برانڈ کا نام نہیں رکھا گیا جبکہ اس کے لئے میں نے اپنے مداحوں سے رائے طلب کی ہے کہ وہ میرے اس نئے برانڈ کا نام رکھنے میں مدد کریں۔

sample-ad