ریما خان ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالف

sample-ad

اداکار شان کے بعد اداکارہ ریما خان نے بھی ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کوپی ٹی وی پر نشر کرنے کی شدید مخالفت کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریما خان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔ سب سے پہلے اداکار شان شاہد نے اس مسئلے پر آواز اُٹھائی اوران کا موقف بالکل ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کے پاس نشر کرنے کیلئے اپنا مواد بڑی تعداد میں موجود ہے، آپ کے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں اورآپ دوسروں سے مواد خرید کر کیوں نشر کر رہے ہیں۔

sample-ad