ماورا حسین پولیس کی خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پرامید

sample-ad

اداکارہ ماورا حسین آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پرامید نظر آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنی انسٹا سٹوری پر ہیلپ لائن Call 1787 کے آغاز سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ۔ ماورا حسین نے لکھا کہ “وقت کی ضرورت”۔ماورا حسین نے لکھا کہ  اُمید ہے کہ یہ اتنا ہی مؤثر ہو جتنا کہ یہ دیکھنے میں لگا ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ  ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے اداروں کی اشد ضرورت ہے ۔ زیادتی و تشدد کا شکار ہونے والوں کے پولیس سے رابطے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ معاشرے میں تشدد خصوصا خواتین سے زیادتی کے بڑتھے واقعات کے سبب آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال میں پولیس سے رابطے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ شروع کی گئی ہے۔ جس کے ذریعے شکایات کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔

sample-ad