امریکی ریاست پنسلوینیا میں طوفان سے تباہی، متعدد افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ

sample-ad

امریکی ریاست پنسلوینیا کے مشرقی علاقے طوفان کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ریاست پنسلوینیا کے مختلف علاقوں میں طوفان نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریاستی حکام نے ہیلی کاپٹر سے صورت حال کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست پنسلوینیا اور نیو جرسی میں سیلاب کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔

sample-ad