لالی وڈ کی سپورٹ کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

sample-ad

اداکارہ ریچل خان نے لالی وڈ پر چھائے بحران کے خاتمے کیلئے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے کئے جائیں۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں ، ہمارے فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیں بنانا ہوں گی ، تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔ اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوں کی تلاش کرنی ہے ، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔

sample-ad