میری فتح کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے: صادق سنجرانی

sample-ad

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ن کہا ہے کہ میری فتح کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ یقیں دلاتا ہوں سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نومنتخب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیرمین مرزا آفریدی، وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی ظہرانے میں شریک ہوئے، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر سینٹرز کا مشکور ہوں، کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، لوگ ایک ایک ووٹ کاؤنٹ کر رہے تھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ایسی خوشی ہم نے نہیں دیکھی، وزیراعظم عمران خان کو فتح کا کریڈٹ جاتا ہے، پچھلی بار بھی مہربانی کی، میں اپنی پارٹی اور بلوچستان کی عوام کی طرف سے مشکور ہوں۔

چیئر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور اتحادی جماعتوں کیساتھ ساتھ پورے ہاؤس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یقیں دلاتا ہوں سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے، میں سب کو برابری کا موقع دوں گا کہ وہ اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کریں اور مسائل حل کر سکیں۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین بھی فاٹا سے آیا اس پر بھی انکا شکر گزار ہوں، عمران خان نے بہت بڑی قربانی دی۔

sample-ad