ہم پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں: اداکارہ مایا علی تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

sample-ad

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں۔ اداکارہ انسٹاگرام پرخاصی فعال ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اورمداحوں کی جانب سے تنقید کیے جانے سے متعلق اظہارخیال کیا۔

پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ مداح بغیرکچھ سمجھے اورجانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں، ہم سٹارز ہیں آپ ہمارے کام پرتنقید یا تعریف کریں ہم اس کوتوجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔

مایا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ ہی کہتی ہوں کہ ہم پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، آپ ہمارے کام کوپرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طورپرنہیں۔

sample-ad