وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے کھڑے ہیں تو میں آپ کیساتھ ہوں: اداکار شان شاہد

sample-ad

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آپ پاکستان کی عوام کیلئے کھڑے ہیں تو میں آپ کیساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے آج اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد ایوان میں پیش کی۔ ایوان میں موجود 178 اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ (عمران خان) پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا ووٹ پارلیمنٹ میں شامل نہیں ہوگا لیکن میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ میری آپ کے لیے اور پاکستان کیلئے دعا اللہ کی بارگاہ میں قبول ہونگی۔

آخر میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی قرار دیدیا۔

sample-ad