نکولس کیج نے بیٹے سے 4 سال چھوٹی لڑکی سے پانچویں شادی کرلی

sample-ad

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی یہ پانچویں شادی ہے ۔نکولس کیج کی نئی اہلیہ ریکو شباتا ان کے سب سے بڑے بیٹے سے 4سال چھوٹی ہیں۔لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں 16 فروری کو ہونے والی شادی کی تقریب کو محدود رکھا گیا تھاتاہم نکولس کیج نے شادی کی تصدیق کی اورکہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔