امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کی تعیناتی ہوگئی

sample-ad

امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کی تعیناتی ہوگئی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دلاور سید کو اہم عہدے پر نامزدکردیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دلاور سید کو صدر بائیڈن کی جانب سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمال بزنس ایڈ منسٹریشن کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

دلاور سید متعدد کاروباری اداروں کے صدر اور سی ای او رہ چکے ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق دلاور سید کی وفاقی اور ریاستی سطح پر معاشی نمو کے لیے خدمات ہیں۔

sample-ad