عورت مارچ میں میری باتیں لوگوں پر اثر انداز ہوتی ہیں: اداکارہ ماہرہ خان

sample-ad

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ہر سال عورت مارچ میں جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری باتوں میں وزن ہے، لوگوں پر اثر بھی پڑتا ہے۔

ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کا ہر سال عورت مارچ میں جانا کیوں ضروری ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہر سال عورت مارچ میں جانا اس لیے ضروری ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری آواز میں اور میری باتوں میں بہت وزن ہے اور اس کا اثر بہت سارے لوگوں پر پڑتا ہے۔

انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ میری آواز سنتے ہیں، مجھے پسند کرتے ہیں لہذا جب میں عورت مارچ میں جاتی ہوں تو وہاں موجود بہت سے لوگ مجھ سے متاثر ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہمیں ماہرہ خان پسند ہے اور یہ عورت مارچ کو سپورٹ کرتی ہے لہذا میرا وہاں جانے کا مقصد ہوتا ہے کہ میں لوگوں کوبتاؤں کہ دراصل عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی نعرے کا مطلب کیا ہے۔