عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے

sample-ad

معروف اداکار عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں، اداکارکا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھارت سے رشتہ آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت کی مقبول یوٹیوبرز کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے اور انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے مذاقا لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود دونوں خواتین اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لیے جھگڑتے دیکھی جا سکتی ہیں

sample-ad